مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 7 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سنگین جرائم میں ملوث 7 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے ان تمام دہشت گردوں کوفوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی، ان دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے تھا۔ دہشت گردوں کےقبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا تھا ، دہشت گرد معصوم شہر یو ں، پولیس اہلکاروں اورمسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے 7 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
News ID 1867128
آپ کا تبصرہ